وزیرستان: دھماکے میں پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کی رات ایک دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی قبائلی لوگوں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں تین غیرملکی اور دو مقامی افرا شامل تھے۔ شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار سے دو کلومیٹر مغرب میں پٹاسی اڈے کے علاقے میں ایک مکان میں ہونے والی ان ہلاکتوں کی اصل وجہ واضع نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی قبائل کا کہنا ہے کہ رات ڈیڑھ بجے کے بعد دو جنگی طیاروں نے جن کی شناخت نہیں کی جاسکی اس علاقے پر پروازیں کیں اور سات میزائل داغے۔ اس سے ایک مکان میں موجود پانچ افراد جن میں ایک چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک سترہ سالہ کالج طالب علم بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ مقامی قبائل مرنے والوں میں تین غیرملکی ممکنہ طور پر ازبک بتائے جاتے ہیں۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بعض سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ مکان میں رکھے دھماکہ خیز مواد سے ہوا۔ تاہم اس بارے میں باضابطہ سرکاری سطح پر کوئی واضع بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے خلاف میر علی بازار میں ڈگری کالج کے سینکڑوں طالب علموں نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا اور ہلاکتوں کی مذمت کی۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ انہوں نے حکومتی پالیسی پر بھی تنقید کی۔ ادھر جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنماؤں نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ہی قبائل نے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے فورا بعد یہ واقعہ اشتعال انگیز ہے۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان میں جھڑپیں29 July, 2005 | پاکستان شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن15 January, 2005 | پاکستان بم حملے میں ایک فوجی ہلاک26 August, 2004 | پاکستان وانا آپریشن پر اسمبلی میں احتجاج10 September, 2004 | پاکستان ڈھول کی تھاپ پر القاعدہ کی تلاش09 June, 2004 | پاکستان ایک اور فوجی دھماکے میں ہلاک29 September, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||