BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 June, 2005, 01:53 GMT 06:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبائلیوں نے سکھ کو رہا کرا لیا

 سکھ لڑکا رہا
اطلاعات کے مطابق سکھ لڑکے کو اغوا کرنے والے نہ صرف تاوان مانگ رہے تھے بلکہ اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں چھ ماہ قبل اغوا کئے گئے ایک سکھ لڑکے کو قبائلیوں کی ایک مقامی تنظیم نے برآمد کرا لیا ہے۔

دسویں جماعت کے گُرجیت سنگھ کو جس کا تعلق خیبر ایجنسی کے ہی باڑہ علاقے سے ہے چھ ماہ قبل اس کے سکول سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کاروں نے بعد میں اسے دورا دراز تیراہ کے پہاڑی علاقے منتقل کر دیا تھا اور اس کے والدین سے رہائی کے بدلے بڑی رقم کا تقاضہ کیا۔

رہائی کے بعد گرجیت سنگھ نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ اغوا کاروں نے اس پر ذہنی اور جسمانی تشدد کئے۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے گوشت کھانے پر مجبور کیا گیا جبکہ اس کے سر کے بال بھی منڈھوا دیے گئے جوکہ اس کے مذہب میں منع ہے۔ اس نے جنسی تشدد کی شکایت بھی کی ہے۔

اغوا کار اطلاعات کے مطابق تاون کے علاوہ اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔

خیبر ایجنسی کی مقامی انتظامیہ نے اس سکھ لڑکے کی رہائی کے لئے مقامی تنظیم اتحاد علماء سے رجوع کیا۔ تنظیم نے اس درخواست پر تیراہ ایک مسلح لشکر روانہ کیا جس نے چار روز تک اغوا کاروں کا محاصرہ کر کے انہیں لڑکے کو بل آخر رہا کرنے پر مجبور کر دیا۔

لشکر کے اراکین کے مطابق اس کارروائی کے دوران ان پر گولی بھی چلائی گئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

باڑہ کی سکھ برادری نے اس رہائی پر تنظیم اتحاد علماء کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد