BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 June, 2005, 15:59 GMT 20:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبائیلی کونسلر: استعفٰی کی دھمکی

فائل فوٹو
قبائلیوں کو شکایت رہی ہے کہ ہر حکومت نے اس کے ساتھ اصلاحات کا وعدہ تو ضرور کیا لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
پاکستان میں قبائلی علاقوں میں گزشتہ دنوں قائم کی گئیں ایجنسی کونسلوں کے اراکین نے اتوار کے روز پشاور میں حکومت سے اختیارات کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کے اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ مستعفی ہو سکتے ہیں۔

پاکستان میں قبائلی علاقوں کے باشندوں کو شکایت رہی ہے کہ ہر حکومت نے اس کے ساتھ اصلاحات کا وعدہ تو ضرور کیا لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ موجودہ حکومت نے بھی اس سلسلے میں ابتدا میں دعوے تو بہت کئے لیکن علاقائی صورتحال کو وجہ بتاتے ہوئے اسے اپنے منصوبوں کو موخر کرنا پڑا تھا۔

کافی تاخیر اور ان کے کردار کے بارے میں ابہام کے باوجود ایجنسی کونسلوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ قبائل نے اراکین منتخب یا نامزد کئے اور بس۔ اس کے بعد عام تاثر یہ ہے کہ ان کونسلوں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

تمام سات قبائلی ایجنسیوں کے اراکین نے اتوار کے روز پشاور پریس کلب میں ایک اجلاس میں حکومت سے انہیں اور کچھ نہیں تو کم از کم ترقیاتی منصوبوں کا ہی اختیار عطا کرنے کا مطالبہ پیش کیا۔

اراکین کا موقف تھا کہ اختیارات کے نچلی سطح پر منتقلی کے نام پر یہ کونسلیں تو بنا دی گئیں لیکن نہ تو ان کا کوئی سربراہ بنایا گیا اور نہ ان کو کوئی اختیار دیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے پولیٹکل ایجنٹس سے مالی اختیارات ان کونسلوں کو منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

قبائلی کونسلروں نے دھمکی دی کہ اگر اختیارات نہ دیے گئے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

اپنے مطالبات کے حق میں ایک باقاعدہ تحریک چلانے کے لئے قبائلی اراکین نے ایک اتحاد بھی اس موقعے پر تشکیل دیا اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ان کی شنوائی نہ ہوئی تو وہ تمام قبائلی علاقوں میں احتجاجی تحریک شروع کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد