BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 August, 2006, 18:02 GMT 23:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باڑہ: تصادم میں پانچ افراد ہلاک

فائل فوٹو
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں دو اسلامی تنظیموں کے مابین تصادم میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس تازہ جھڑپ سے علاقے میں حالات ایک بار بھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔

خیبر ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لڑائی میں لشکر اسلامی کے چار جبکہ انصار الاسلام کا ایک فرد مارا گیا ہے۔ لڑائی میں دونوں جانب سے درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب انصار الاسلام کے درجنوں حامیوں نے تیراہ کے دور آفتادہ علاقے سرکے غر ملک دین خیل میں پیر اور منگل کی درمیانی رات مخالف تنظیم لشکر اسلامی کے مورچوں پر بھاری ہھتیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے مابین خوفناک جنگ چھڑ گئی۔

ایک مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام کو اطلاع ملی تھی کہ لشکر اسلامی کے امیر کمانڈر منگل باغ علاقے میں موجود ہیں جس پر انصار کے حامیوں نے مخالفین پر رات کی تاریکی میں حملہ کردیا۔ بعض ذرائع ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس سے پچیس کے قریب بتاتے ہیں تاہم سرکاری طور پر اب تک صرف پانچ افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوسکی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

یاد رہے کہ لشکر اسلامی اور انصار الاسلام کے حامیوں کے مابین گزشتہ دو مہینوں کے دوران کئی دفعہ جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دونوں جانب سے درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم حکومت تاحال ان دو گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اسی بارے میں
مذہبی گروہ پر کارروائی معطل
25 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد