ٹانک:ایف سی کا اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں نگل کی رات نامعلوم افراد نے پولیس اور ایف سی کی مشترکہ گشتی ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایف سی کے ایک اہلکار موقع پرہلاک ہوگئے۔ ضلع ٹانک میں منگل کے رات نو بجے کے قریب کاوڑ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیس اور ایف سی کی ایک مشترکہ گشتی ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایف سی کے اہلکار اصغرحسین موقع پر ہلاک ہوگئے اور یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور پولیس کے کچھ اہلکار پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے ۔ اس سلسلے میں جب پولس کے ڈی پی او محمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق کر دی لکین انہوں نے پکڑ کر لے جانے والے اہلکاروں کی خبر سے تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔ ڈی پی او محمد خان نے بتایا کہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کاوڑ پہنچا دی گئی ہے اور حملاوروں کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں لکین اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔ یاد رہے کہ وزیرستان کے حالت کے ساتھ ساتھ ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے حالت بھی بدستور کشیدہ ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے سرحد پار سے ایک مولوی کی لاش لائی گئی ہے جو گزشتہ روز افعانستان میں اتحادی افواج کے حلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے تھے۔ منگل کے شام جامعہ دارالعلوم وزیرستان کے ایک استاد حسین احمد المعروف شاہ جی کی لاش وانا پہنچائی گئی جہاں سے پھر اسے ان کے اپنے گاؤں غزنی خیل راوانہ کردی گئی۔ حسین احمد جامعہ دارالعلوم میں کمپیوٹر کے استاد تھے۔ | اسی بارے میں قبائلیوں نےسکیورٹی سنبھال لی27 September, 2006 | پاکستان وانا: ازبکوں کی قید سے رہائی03 October, 2006 | پاکستان وزیرستان: ازبک کی لاش برآمد01 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||