BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 October, 2006, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: ازبک کی لاش برآمد

لاش یو ایس ایڈ کی سڑک ایک دکان کے سامنے سے ملی
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک غیرملکی ازبک کی لاش ملی ہے۔ اتوار کی صبح نامعلوم افراد نے وانا سکاؤٹس کیمپ پرتین راکٹ داغے گئے اور زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے۔

فوج نے جوابی کارروائی بھی کی لیکن دونوں طرف کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اتوار کی صبح سات بجے وانا کے مضافاتی علاقہ کریکوٹ سے ازبک کی لاش ملی۔ بتایا جاتا ہے کہ لاش وانا میں روپوش غیر ملکی ازبک کمانڈر جعفراسد کا بیٹا ہے جو سنیچر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ یہ معلوم نہیں کہ لڑکے کو کسی نے اغواء کیا تھا یا وہ خود کہیں گیا تھا مگر انہیں گلا گھونٹ کرہلاک کیا گیا ہے۔

لاش یو ایس ایڈ کی سڑک پر ایک دکان کے سامنے سے ملی۔ بعد میں مقامیوں نے انہیں کریکوٹ ہی کے ایک بڑے قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔ جنازے میں شریک وزیرخان نے بی بی سی کو بتایا کہ جنازے میں سینکڑوں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ اتور کی صبح چار بجے نامعلوم افراد نے وانا سکاؤٹس کیمپ پر تین راکٹ داغے جو قلعہ کے قرب جوار میں جاگرے اور کئی دھماکے سنے گئے۔ اس کے بعد فوج نے جوابی کارروائی بھی کی لیکن دونوں طرف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ تازہ ترین واقعات سے علاقہ میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد