BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 December, 2005, 13:13 GMT 18:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’طالبان‘ کا آپریشن، 15 ڈاکو قتل

جھڑپیں منگل کو شروع ہوئیں اور پھر’طالبان‘ نے ان کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا
شمالی وزیرستان میں عینی شاہدین کے مطابق منگل سے ڈاکووں اور مبینہ طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک کم ازکم پندرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سولہ ڈاکوؤں کے علاوہ چار عام لوگ شامل ہیں۔

حکومت نے تاحال واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

عینی شاہدین کے بقول جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب منگل کی سہ پہر تین بجے میران شاہ سے دو کلومیٹردور درپہ خیل میں ڈاکووں نے ایک گاڑی کو روکا اور غنڈہ ٹیکس کا مطالبہ کیا۔ لیکن ٹیکس نہ دینے پر ڈاکووں نے فائرنگ کی جس میں اطلاعات کیمطابق دو بچوں کے علاوہ دو افراد ہلاک ہوئے۔

جھگڑے کی خبر پاتے ہی درپہ خیل میں موجود مبینہ طالبان نے ڈاکووں کیخلاف آپریشن شروع کردیا اور کچھ ڈاکووں کو ہلاک کردیا اور ان کےوہاں موجود ٹھکانوں کو مسمار کردیا۔

ڈاکؤں کے ساتھ کیا سلوک ہوا
طالبان نے چھ ڈاکووں کی لاشیں بجلی کے کھمبوں پر لٹکا دیں جن میں ڈاکوؤں کے گینگ کے سربراہ شیرعلی کی لاش بھی شامل ہے۔ ان کے منہ میں سگریٹ اور روپے ٹھونس دئے گۓ۔

عینی شاہدین کے بقول مبینہ طالبان نے چھ ڈاکوؤں کی لاشیں بجلی کے کھمبوں پر لٹکا دیں جن میں ڈاکوؤں کے گینگ کے سربراہ شیرعلی کی لاش بھی شامل ہے۔ ان کے منہ میں سگریٹ اور روپے ٹھونس دیئے گۓ ہیں۔

مبینہ طالبان نے ڈاکووں کو اعلانات کے ذریعے قتل کرنے کے احکامات جاری کیے اور بدہ کو بھی ان کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔ شام کے چار بجے دو مختلف جگہوں ڈانڈہ درپہ خیل اور زیڑہ درپہ خیل میں مبینہ طالبان نے ڈاکووں کے دس اور ساتھیوں کو قتل کردیا ہے۔

درپا خیل عام طور پر ڈاکووں کا گڑھ سمجھا جارہاہے اور اسکو حکیم گروپ کے نام سے جانا جاتاہے جن کے ساتھ بیک وقت تقریباً اسی کے قریب ساتھی تھے۔اس گروپ کے خلاف ماضی میں حکومت نے کئی مرتبہ کاروائیاں کی ہیں۔ درپہ خیل میں ذرائع کے مطابق عام لوگ، ڈاکووں کے خلاف آپریشں پر خوشیاں منارہے ہیں اور انکی کھمبوں پر لٹکی ہوی لاشوں کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد