افغان چوکیوں پر حملہ، نو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکام کے مطابق ہرات اور قندھار کو ملانے والی شاہراہ پر دو سیکیورٹی چوکیوں پرحملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہرات کو قندھار سے ملانے والی اس شاہراہ کی حفاظتی چوکیوں پر کسٹم کا عملہ اور فوجی تعینات ہوتے ہیں۔ ہرات کے سیکیورٹی چیف نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چار کو اغواٌ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس کار روائی کے لیے سابقہ طالبان حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تفتیشی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||