جنوبی وزیرستان: تین فوجی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین پاکستانی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ فوجی مکین سے رزمک کے فوجی علاقے کی طرف جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ پشاور میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے مزاحمت کار افغان سرحد کے قریب جنوبی وزیرستان میں جاری فوجی کارروائیوں کے خلاف اقدامات میں گھریلو ساخت کے بموں کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پاکستانی فوج افغانستان کی سابق طالبان حکومت اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کا قلع قمع کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آٹھ ماہ قبل شروع کی گئی ان فوجی کارروائیوں کے بعد سے اب تک تقریباً چار سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایک سو ستر فوجی بھی شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||