BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا: ازبکوں کی قید سے رہائی

جنوبی وزیرستان کا علاقہ جنگجوؤں کی کارروائیوں کا خاص مرکز بنا ہوا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ازبک جنگجو بوبرک اسد کے قتل میں ملوث مغوی حفیظ کو بغیر کسی شرط کے آزاد کر دیا گیا ہے۔


وانا کے علاقہ کریکوٹ میں منگل کو شمشی حیل قبائل کی ایک دھمکی کے بعد حفیظ کو ازبک جنگجوؤں نے چھوڑدیا۔ حفیظ کو چھوڑنے کے بعد لشکر منتشرہوگیا۔

صدر مقام وانا کے علاقہ کریکوٹ میں پیر کے صبح چھ بجے دس مسلح جنگجوؤں نے حفیظ شمشی حیل کو ان کے گھر کے سامنے سے اغواء کیا تھا۔

حفیظ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ازبک بوبرک اسد نامی ایک غیرملکی کا گلا گھونٹ کر اسے ہلاک کیا تھا اور اس کی لاش کریکوٹ میں یو ایس ایڈ سڑک کے قریب پڑی ملی تھی۔

حفیظ کے اغواء کے بعد شمشی حیل قبائل نے پانچ سو افراد پر مشتمل لشکر تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی جانب سے ایک اعلان کے مطابق اگرحفیظ کوموت کی سزا دی گئی تو وہ ازبکوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اس اعلان کے بعد ازبک مذاکرات پر آمادہ ہوگئے مگر شمشی قبائل کے لشکر کی تشکیل سے قبل ازبک جنگجوؤں نے ایک پانچ رکنی وفد کو بتایا تھا کہ حفیظ کو شریعت کے مطابق سزادی جائےگی۔

اسی بارے میں
وزیرستان: ازبک کی لاش برآمد
01 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد