وانا: ازبک کی انتقامی کارروائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ازبک جنگجوں نے ایک ازبک کے قتل میں ملوث حفیظ نامی شمشی خیل قبائل کو اغواء کرلیا ہے۔ ازبک جنگجوں نے کہا ہے کہ حفپظ کو شریعت کے مطابق سزادی جائے گی۔ یہ واقعہ پیر کی صبح چھ بجے جنوبی وزیرستان کے صدرمقام وانا میں پیش ایا۔ اطلاعات کے مطابق دس کے قریب مسلح ازبک جنگجوؤ ایک گاڑی میں آئے اور حفیظ کو اپنے گھر کے سامنے سے اغواء کر کے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ ملاقات میں ازبک جنگجوؤں نے وفدکو بتایا تھا کہ حفیظ اور ان کے ساتھی بوبرک اسد ولد جعفراسد کے قتل میں ملوث ہیں اور ان کو شریعت کے مطابق سزا دی جائے گی۔ بوبرک اسد کی لاش اتور کی صبح علاقہ کریکوٹ سے ملی تھی جس کا گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب شمشی خیل قبائل نے منگل کو ایک مسلح لشکرتشکیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق اگر حفیظ کوقتل کیا گیا تو شمشی حیل قبائل کے پانچ سو لشکرازبک جنگجوؤں کے حلاف کاروائی کرینگے۔ شمشی حیل قبائل کے اس اعلان کے بعد علاقےمیں موجود ازبک جنگجوؤں نے مذاکرات کا کہا ہے اور رات گئے مقامی طالبان جنگجوؤں نے مذکرات شروع کردیے۔ جنوبی شیرخان نے بی بی سی کو بتایا کہ حفیظ کےاغواء پر پورے علاقے لوگ سحت غم و غصہ میں ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان: ازبک کی لاش برآمد01 October, 2006 | پاکستان وزیرستان میں طالبان کا ’انصاف‘24 September, 2006 | پاکستان وزیرستان: خاموشی ہی بہتر ہے15 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||