وزیرستان میں طالبان کا ’انصاف‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں راکٹ فائراور بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو غیر ملکی افراد بتا ئے جاتے ہیں۔ سنیچر کے شام آٹھ بجے وانا میں نامعلوم افراد نے وانا سکاؤٹس قلعہ پر مشرق کی جانب ایک راکٹ داغا جو قلعہ کے اندر گر کر ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں سپاہی علی مرجان آفریدی شدید زخمی ہوگیا جسے آرمی ہسپتال وانا میں داخل کردیا گیا۔ بارودی سرنگ کا دوسرا واقعہ وانا سے پچیس کلومیٹر دور شکئی میں اتوار کے صبح نو بجے کے قریب ہوا جسں میں مقامی طالبان کمانڈر خانان اور ان کے تین ساتھی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں دو غیر ملکی بتائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ چند مہینے قبل خانان نے غیر ملکی ازبک عناصر کے خلاف ایک مہم چلائی تھی جس میں غیر ملکی ازبک عناصر کو علاقے سے بے دخل کرنا تھا لیکن خانان اس مہم میں کامیاب نہ ہوسکے اور مہم چھوڑنے پر مجبور ہو گئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی غیر ملکی عناصر کے بارے میں یہ معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں، کہاں سے آئے ہیں اور کہاں جا رہے تھے۔ | اسی بارے میں میران شاہ میں دو افراد کے سر قلم30 August, 2006 | پاکستان ’ دو امریکی جاسوس قتل‘19 April, 2006 | پاکستان باجوڑ میں سر کٹی لاش برآمد11 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: گرینڈ جرگے پر پابندی27 July, 2006 | پاکستان قبائلی سردار، طالبان کی تفتیش21 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||