قبائلی سردار، طالبان کی تفتیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے حکومت سے رابطوں پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں ڈیڑھ درجن قبائلی سرداروں کے نام زیر تفتیش ہیں۔ کسی نامعلوم مقام سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے ٹیلفون پر بات کرتے ہوئے، شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے ایک ترجمان عبداللہ فرہاد نے کہا کہ انہوں نے پابندی کے باوجود قبائلی شخصیات کی جانب سے سرکاری اہلکاروں سے ملاقاتوں کے معملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس فہرست کے بارے میں مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ مقامی طالبان کی شوریٰ دو اہم قبائلی سرداروں کی طرف سے پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی پر معافی سے متعلق جلد فیصلہ کرے گی۔ عبداللہ کے مطابق میر شیروف ایدرخیل اور نواب خان بوراخیل نے گزشتہ دنوں رزمک روڈ پر ہلاک ہونے والے مقامی طالبان جنگجوؤں کے جنازے کے موقع پر معافی طلب کی ہے۔ ترجمان کے بقول ان افراد نے پشاور میں گزشتہ دنوں صدر جنرل پرویز مشرف سے ایک جرگے میں ملاقات کا اعتراف کیا اور اسے اپنی ایک غلطی تسلیم کیا ہے۔ ان کے مطابق ان افراد کے بارے میں ان کی شوری جلد فیصلہ کرے گی۔ میر علی کے قریب درپہ خیل قبیلے کے سردار ملک طوطی گل کے قتل کے بارے میں جب مقامی طالبان کے ترجمان سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے اس کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا تاہم کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملک طوطی گل کی ذاتی دشمنیاں بھی تھیں۔ ملک طوطی گل بھی ان قبائلی عمائدین میں شامل تھے جنہوں نے پشاور میں صدر مشرف سے جرگے میں ملاقات کی تھی۔ ملک میر شیروف ایدرخیل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مقامی طالبان سے رابطوں کی تصدیق کی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جرگے میں علاقے سے فوج کے انخلاء جیسے مسئلہ پر ہی بات کی تھی۔ پہلے جنوبی اور اب شمالی وزیرستان میں کافی عرصے سے حکومت کے حمایت یافتہ ہونے یا امریکہ کے لیئے جاسوسی کے الزام میں ڈیڑھ سو قبائلی ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ سے طالبان کے سترہ حامی گرفتار28 January, 2005 | پاکستان وزیرستان: طالبان دفتر کھولیں گے 14 March, 2006 | پاکستان شوریٰ کا فیصلہ، گولی ماردی گئی27 March, 2006 | پاکستان دتاخیل: ایک فوجی ہلاک، متعدد زخمی02 April, 2006 | پاکستان باجوڑ میں دھماکہ، تین افراد زخمی18 May, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان میں غالب کون؟08 May, 2006 | پاکستان ’چوبیس طالبان ہلاک‘15 July, 2005 | پاکستان افغانستان مشترکہ ذمہ داری: پاکستان26 August, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||