BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 May, 2006, 10:48 GMT 15:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ میں دھماکہ، تین افراد زخمی

قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کو طالبان اور القاعدہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات ایک مسجد کے باہر دو دھماکوں میں ایک تحصیلدار کے علاوہ دو خاصہ دار سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔

چند منٹوں کے وقفے سے یہ دو دھماکے باجوڑ کے صدر مقام خار میں واقع لیویز مسجد کے باہر جوتے اتارنے کے مقام پر ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق گھریلو ساخت کا پہلا ٹائم بم نو بجے کے قریب پھٹا۔ اس سے چند منٹ بعد تقریبا ایک گز کے فاصلے پر رکھے دوسرے ٹائم بم سے بھی دھماکہ ہوا۔

ان دھماکوں سے خار کے تحصیلدار امیر زمان اور دو سپاہی سہیل اور ممتاز خان زخمی ہوئے ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ کسی نے ابھی ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ بم نصب کرنے والے افراد کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

لیویز اہلکاروں کے رہائشی کواٹرز کے درمیان قائم اس مسجد کا یہ دروازہ بعد میں حکام نے بند کر دیا اور نمازی متبادل راستے سے نماز ادا کرنے آئے۔

مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے لیئے رات کا یہ وقت اس لیئے چنا گیا کیونکہ اس وقت اکثر لیویز کے لوگ ہی نماز ادا کرنے آتے ہیں اور عام لوگوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔

باجوڑ میں گزشتہ ماہ القاعدہ کے ایک اہم رکن ابو مروان السوری کی لیویز کی ایک چوکی پر تصادم میں ہلاکت کے بعد سے پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل اس سال جنوری میں القاعدہ کے اہم رہنماؤں کی ڈمہ ڈولہ گاؤں میں موجودگی کی اطلاع پر امریکی بمباری سے تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
حملے کا سبب کھانے کی دعوت
16 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد