BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 January, 2006, 22:19 GMT 03:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بمباری میں حکومت کاہاتھ ہے‘

باجوڑ ایجنسی کے گاؤں ڈمہ ڈولا پر حملے کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہوا
باجوڑ ایجنسی سے جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون رشید نے حکومت پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ ڈمہ ڈولا گاؤں میں امریکی بمباری میں اس کا ہاتھ بھی ہے۔

یہ الزام انہوں نے پیر کے روز پشاور میں ایک اخباری کانفرنس میں لگایا۔

قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ جمعے کے روز امریکی بمباری سے ہوئی ہلاکتوں پر جماعت اسلامی نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ باجوڑ اور پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کے بعد اب اس نے اخباری کانفرنس کے ذریعے حکومت پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جماعت اسلامی کے باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون رشید نے پشاور میں اس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حکومت پاکستان کو اس کارروائی کی خبر تھی تاہم ان ہلاکتوں کا جواز ایمن الظواہری کی موجودگی کو ثابت کرکے اس پر اب پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کی مجال نہیں ہوسکتی اس علاقے میں کارروائی کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپنے شہریوں کو تحفظ کی فراہمی میں ناکامی اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے مشرف حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکٹری مشتاق احمد نے شکایت کی کہ صدر نے ابھی تک اس واقعے کی باقاعدہ کوئی مذمت بھی نہیں کی ہے۔

جماعت اسلامی نے اس واقعے کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بیس جنوری کو دوبارہ مظاہرہ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے بھی اس واقعے پر امریکی حکام سے احتجاج کیا ہے تاہم مبصرین کے خیال سے اس سے مقامی قبائل کی تسلی نہیں ہوئی ہے۔

کئی روز گزر جانے کے باجود ڈمہ ڈولا کے متاثرہ لوگوں سے سرکاری سطح پر اظہار ہمدری میں تاخیر مقامی افراد کے غم و غصے میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

اسی بارے میں
حملے کا سبب کھانے کی دعوت
16 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد