BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 January, 2006, 12:39 GMT 17:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ بمباری: ملک گیر احتجاج

باجوڑ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے
باجوڑ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے
پاکستان کے مختلف شہروں میں آج دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی اپیل پر قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں امریکی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

سب سے بڑا مظاہرہ کراچی میں بنوری ٹاؤن مسجد کے باہر ہواجس میں ہزاروں افراد نے امریکہ اور پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف نعرے لگائے۔

ان مظاہروں میں حکومت کی حلیف جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے بھی دینی جماعتوں کے ساتھ مل کر حصہ لیا۔

پاکستان کی حکومت نے کل اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر سے باجوڑ ایجنسی میں ہونے والے حملے پر احتجاج کیا تھا جس میں اٹھارہ لوگ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے ہلاک ہوئے تھے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ امریکی جاسوس طیارے کے ذریعے کیا گیا تھا۔

تاہم آج مظاہروں میں شرکا نے پاکستانی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں امریکی حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے اور حکومت امریکہ کی ایجنٹ بن چکی ہے۔ مظاہرین نے صدر جنرل پرویز مشرف سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ حکومت امریکی جارحیت کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

باجوڑ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے
مظاہرین نے صدر پرویز سے استعفے کا مطالبہ کیا

گو کراچی کی نسبت اسلام آباد، پشاور،لاہور اور دیگر شہروں میں کیے گئے مظاہروں میں لوگوں کی تعداد کم رہی مگر سیاسی اور دینی جماعتوں نے باجوڑ میں ہونے والے حملے پر حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

متحدہ مجلس عمل نے اس مسئلے پر بحث کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دی ہے جبکہ حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں پی پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی نے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے آج سینیٹ میں ریکوزیشن جمع کروا دی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے امریکہ سے کھل کر سرحدی خلاف ورزیوں پر احتجاج نہیں کیا جس کے باعث سرحدی خلاف ورزی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بے گناہ افراد امریکی حملوں میں مارے جا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد