BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 May, 2006, 11:35 GMT 16:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ: پولیس اہلکار ہلاک

باجوڑ (فائل فوٹو)
جنوری میں باجوڑ ایجنسی کے ایک گاؤں کو امریکی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں مقامی پولیس کا ایک سپاہی ہلاک ہوا ہے۔

ادھر نامعلوم افراد نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات خار شہر میں باجوڑ سکاوٹس کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے دو راکٹ داغے لیکن ان سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بارودی سرنگ کا واقعہ باجوڑ کے صدر مقام خار سے تقریباً دس کلومیٹر مغرب میں عنایت کلے میں پیر کو صبح ہوا۔ لیویز پولیس کا سپاہی سراج کھیتوں میں سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے وہ ہلاک ہوگیا۔

مقامی حکام کے مطابق یہ ابھی واضع نہیں کہ آیا اس حملے کا تعلق باجوڑ میں گزشتہ چند ہفتوں کے واقعات سے ہے یا نہیں۔ علاقے میں ذاتی دشمنیوں میں بھی اکثر بارودی سرنگیں ایک دوسرے کے خلاف استعمال کی جاتی ہیں۔

ادھر کل شب نامعلوم افراد نے خار میں باجوڑ سکاوٹس قلعے پر دو راکٹ داغے۔ لیکن ان راکٹوں کے قریبی کھیتوں میں گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

حکام نے شک کی بنیاد پر آس پاس کے علاقے سے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

حکام کو شک ہے کہ باجوڑ میں حالیہ دنوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافے کی وجہ وہاں گزشتہ ماہ ایک چوکی پر جھڑپ میں القاعدہ کے ایک اہم رکن ابو مروان السوری کی ہلاکت ہوسکتی ہے۔

خار کے مقامی صحافی مسعود خان کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک مسجد کے باہر ایک اشتہار چسپاں کیا گیا تھا جس میں ابو مروان کی ہلاکت کا بدلہ سیکورٹی فورسز سے لینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد