شوریٰ کا فیصلہ، گولی ماردی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مقامی قبائلیوں نے اسلامی شوریٰ کے فیصلے کے تحت قتل کے الزام میں ایک شخص کو پیر کے روز گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں گزشتہ دنوں مقامی علماء، طالبان اور عمائدین نے قتل، چوری اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیئے یہ شوریٰ تشکیل دی تھی۔ اس شوری کے حکم پر گزشتہ شب جنوبی وزیرستان کی لدھا تحصیل سے تعلق رکھنے والے پچیس سالہ شخص حیات گل کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس پر وانا کے ٹیکسی ڈرائیور بلال نامی شخص کو تقریبا ایک ماہ قبل ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ بلال کے اہل خانہ نے انصاف کے لیئے اس شوریٰ یا مقامی طالبان سے رجوع کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے شوریٰ کے سامنے پیش ہوکر اپنا جرم تسلیم کر لیا تھا جس کے بعد اسے سزا دی گئی۔اس سے قبل بلال کے اہل خانہ نے اس کی معافی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ حیات گل کو پیر کے روز لدھا میں دفنا دیا گیا۔ اس جنازے میں اطلاعات کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں طالبان اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس شوریٰ کے قیام کی خبروں کے ذرائع ابلاغ میں آنے کے بعد اپنے ردعمل میں حکومت نے اس شوریٰ کے قیام کو سراہتے ہوئے اس تاثر کی نفی کی تھی کہ علاقے کے انتظامی امور مقامی طالبان نے سنبھال لیئے ہیں۔ حکومت کا کہنا تھا کہ اس طرح کی شوریٰ دیگر قبائلی علاقوں میں بھی کام کر رہی ہیں جن کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے میں حکام کی مدد کرنا ہے۔ ان کمیٹیوں کے طریقۂ کار کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ امن دشمن عناصر کو قانون کے حوالے کرنے میں مدد دیں گی جن پر مقامی انتظامیہ ہی قبائلی قانون ایف سی آر کے تحت کارروائی کرے گی۔ البتہ اس مرتبہ بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ ملزم کو حکام کے حوالے کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ اس ہلاکت پر حکام کا ردعمل جاننے کی بارہا کوششیں ناکام رہیں۔ | اسی بارے میں حکومتی بالادستی ہرحال میں: مشرف 15 March, 2006 | پاکستان حکومت قبائلیوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتی؟22 March, 2006 | پاکستان ٹیلیفون ایکسچینج پر دھماکہ22 March, 2006 | پاکستان ایک فوجی ہلاک، پانچ زخمی24 March, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: چار اہلکار زخمی25 March, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: چار اہلکار زخمی25 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||