ایک فوجی ہلاک، پانچ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر ایک تازہ حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ جمعرات کی رات ایک بجے کے بعد صدر مقام میران شاہ سے تقریبا بارہ کلومیٹر مغرب میں افغان سرحد کے قریب دتہ خیل کے علاقے میں ہوا۔ نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی توپ نرائی نامی چوکی پر ہلکے اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں حکام کے مطابق نیم فوجی ملیشیا کا ایک سپاہی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ماضی قریب میں اس طرح کے حملوں کی مقامی ذمہ داری مزاحمت کار قبول کر چکے ہیں۔ تاہم اس تازہ حملے کے بارے میں کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے۔ قبائلی مزاحمت کار حکومت سے علاقے میں القاعدہ اور طالبان کے نام پر جاری فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم حکومت کا موقف ہے کہ کسی بھی غیرملکی کی موجودگی تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ | اسی بارے میں وزیرستان: ایف ایم سٹیشن تباہ20 March, 2006 | پاکستان وزیرستان: بم سےفوجی گاڑی تباہ 20 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: فوجی قلعے پر راکٹ حملہ18 March, 2006 | پاکستان پاک فوج کے لیے قبائلی دلدل 06 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||