 | | | پاکستان کے نیم فوجی دستے اس علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے |
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے سرحدی گاؤں دتاخیل اور شوال کے علاقے میں سنیچر کی شب سے ہونے والے تشدد کے واقعات میں ایک فوجی ہلاک، اور سات فوجی اور دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دتاخیل میں سنیچر کی نصف شب نامعلوم افراد نے سکاؤٹس کے قلعے پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے بھرپور حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان ہلاک اور چار شدید زخمی ہوئے۔ دتاخیل میں سکاؤٹس کے قلعے پر حملے کے بعد پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی جس کے تنیجے میں منظرخیل کے علاقے میں دوبچے اور ایک عورت زخمی ہوگئے۔ اسی رات ایک دوسرے واقعے میں شوال کے علاقے میں فوجی ٹھکانے پر راکٹ داغے گئے جس میں تین فوجی زخمی بتائے گئے ہیں۔ ایک پاکستانی اہلکار نے اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دتاخیل کے واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص پاکستانی فوج کا جوان تھا جبکہ زخمیوں میں فوج کا ایک کپتان اور تین شدت پسند تھے۔ شمالی وزیرستان کے اس علاقے میں گزشتہ چند مہینوں میں طالبان حامی قبائلی ملیشیا کے افراد اور پاکستانی فوج کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوتی رہی ہیں جن میں درجنوں فوجی اور سویلین مارے گئے ہیں۔ |