باجوڑ میں سر کٹی لاش برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کو ایک سرکٹی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر باجوڑ میں ہی کل شام بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سرکٹی لاش صدر مقام خار سے تقریبا بارہ کلومیٹر دور ماموند کے علاقے میں بدھ کی رات ایک ویرانے سے ملی ہے۔ نامعلوم افراد اس شخص کو ذبح کر کے اس کا سر ساتھ لے گئے جبکہ لاش کو وہیں چھوڑ دیا۔ لاش کو شناخت کے لیئے حکام آج صبح لویز لائنز لائے تاہم کافی دیر تک کوششوں کی باجود اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش سے کوئی شناختی دستاویز بھی نہیں ملی۔ بعد میں اسے دفن کر دیا گیا۔ حکام کو شک ہے کہ یہ لاش کسی افعان باشندے کی ہوسکتی ہے۔ اس ہلاکت کی وجہ فوری طور پر واضع نہیں ہوسکی تاہم مقامی انتظامیہ نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ باجوڑ میں اس طرح گلہ کاٹ کر ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل قبائلی علاقے وزیرستان سے حکومت یا امریکہ کے لیئے جاسوسی کے الزام میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ذبح کرکے ہلاک کیا جاتا رہا ہے۔ ادھر باجوڑ ایجنسی کی ہی تحصیل ماموند میں بدھ کی رات بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں دو بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ نامعلوم افراد نے یہ بارودی سرنگ ایک کھیت میں نصب کی تھی جن سے یہ دو بچے عبدالرحیم اور حبیب ٹکرا گئے۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیئے خار سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ | اسی بارے میں جنوبی وزیرستان: چار ’طالبان‘ ہلاک08 May, 2006 | پاکستان باجوڑ: پولیس اہلکار ہلاک08 May, 2006 | پاکستان باجوڑ: جرگے کا حکم، مکان نذرِ آتش06 May, 2006 | پاکستان چوکی پر حملہ، ایک خاصہ دار ہلاک05 May, 2006 | پاکستان باجوڑ: فائرنگ، 3 خاصہ دار ہلاک04 May, 2006 | پاکستان باجوڑ: مشتبہ غیر ملکی ہلاک20 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||