باجوڑ: فائرنگ، 3 خاصہ دار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین خاصہ دار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ باجوڑ کے صدر مقام خار سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات ایک بجے کے قریب چارمنگ کے علاقے میں کوٹکی کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے خود کار ہتھیاروں سے خاصہ داروں کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین خاصہ دار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام محمد الیاس، محمد رحمان اور نثار خان بتائے جاتے ہیں جبکہ عبدالجبار نامی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے شک کی بنیاد پر تین افراد کوگرفتار کیا ہے البتہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ذاتی دشمنی کا معاملہ دکھائی دیتا ہے۔ یاد رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ دنوں ایک چوکی پر خاصہ داروں سے جھڑپ میں القاعدہ کے اہم رہنما سعودی شہری ابو مروان السوری ہلاک ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ اس جھڑپ میں مقامی لیویز فورس کا ایک سپاہی ہلاک اور دو زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ باجوڑ ایجنسی میں ہی اس سال جنوری میں ڈمہ ڈولہ گاؤں میں تین مکانات پر امریکی بمباری میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ باجوڑ ایجنسی سے ملحق افغان صوبوں کنڑ اور نورستان صوبوں میں امریکی فوجی القاعدہ اور طالبان کے خلاف ایک بڑی کارروائی بھی کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں امریکہ کا پالتو نہیں ہوں: مشرف28 April, 2006 | پاکستان ’پولیٹکل ایجنٹ نظام بہتر کروں گا‘26 April, 2006 | پاکستان وزیرستان: فوجی چوکیوں پر حملے22 April, 2006 | پاکستان باجوڑ: السوری کی ہلاکت کی تصدیق21 April, 2006 | پاکستان طالبان مزاحمت کی بدلتی زمین06 March, 2006 | پاکستان پاک فوج کے لیے قبائلی دلدل 06 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||