BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 April, 2006, 14:29 GMT 19:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: فوجی چوکیوں پر حملے

شمالی اور جنوبی وزیرستان
قبائلی علاقوں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مقامات پر فوجی چوکیوں پر حملے کیے گئے ہیں لیکن ان میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ادھر وانا میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک قبائلی سردار پر حملہ ہوا ہے تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

تازہ حملے شمالی وزیرستان میں رزمک روڈ پر ٹل چوکی اور جنوبی وزیرستان میں شکئی کے علاقے میں ہوئے۔

نامعلوم مسلح افراد نے ٹل چوکی پر سات راکٹ داغے جو کھلے میدان میں گرے۔ دوسری جانب شکئی میں ایک چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم دونوں حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی لیکن اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ادھر جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے تقریبا آٹھ کلومیٹر دور دژاغنڈئی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مقامی قبائلی سردار سید عباس خان کی فائرنگ کر دی۔

سید عباس تو محفوظ رہے تاہم وہاں سے گزرنے والی ایک اور گاڑی میں سوار سات مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے وانا ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

سید عباس کا تعلق اہم قبیلے سلیمان خیل سے بتایا جاتا ہے۔ اس حملے کی وجہ واضع نہیں ہوسکی لیکن ان کے اعلی سرکاری شخصیات کے ساتھ روابط بتائے جاتے ہیں۔

ادھر قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں القاعدہ کے ایک اہم رہنما ابو مراون کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے مقامی لیویز کے اہلکار محمد سلیم کے خاندان کے لیے صدر پرویز مشرف نے پانچ لاکھ روپے جبکہ دو زخمی ہونے والے سپاہیوں کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے ہلاک ہونے والے سپاہی کے خاندان سے دو لیویز بھرتی کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

یہ اعلان باجوڑ کے پولیٹکل ایجنٹ محمد فہیم وزیر نے صدر مقام خار میں سنیچر کو ہلاک ہونے والے سپاہی کے ایصال ثواب کے لیے منعقد ایک تقریب میں کیا۔

اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابو مروان القاعدہ کے مالی امور چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

اسی بارے میں
وزیرستان: سات فوجی ہلاک
20 April, 2006 | پاکستان
’ دو امریکی جاسوس قتل‘
19 April, 2006 | پاکستان
وزیرستان کا سچ معلوم نہیں
19 April, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد