وزیرستان کارروائی، ’غیر ملکی‘ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں فوجی حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک تازہ کارروائی میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس حملے میں غیرملکیوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے تاہم ان کی تعداد ابھی واضح نہیں۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے جنوب میں نغرگاؤں کے قریب کی۔ بدھ کی رات کو کی جانے والی اس کارروائی میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں غیر ملکی شدت پسند بھی موجود تھے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بارے میں مزید تفصیلات موصول ہونے کے بعد بتائی جائیں گی۔ اس کارروائی سے قبل ہی پشاور میں جاری ایک بیان میں حکومت نے ایک قبائلی جرگے کے گزشتہ دنوں کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا جس میں فوج کے علاقے سے انخلاء کی مانگ کی تھی۔ | اسی بارے میں فوج قبائلی علاقے سے نکل جائے:جرگہ07 April, 2006 | پاکستان دتاخیل: فوجی ٹھکانے پر فائرنگ09 April, 2006 | پاکستان بیت اللہ کا فوجی انخلاء کا مطالبہ07 April, 2006 | پاکستان میرانشاہ:تین مقامات پر بجلی بند06 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||