دتاخیل: فوجی ٹھکانے پر فائرنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے پندرہ کلومیٹر مغرب میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے ٹھکانے پر راکٹ داغے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ سنیچر۔اتوار کی شب ایک بجے دتاخیل کے علاقے میں تیت نارائی کے مقام پر پیش آیا لیکن اس کارروائی میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافی دلاور خان وزیر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کارروائی کے دوران نو راکٹ داغے جس میں ایک فوجی مورچے کو نقصان پہنچا ہے۔ فوج نے بھی جوابی کارروائی کی لیکن کسی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ شمالی وزیرستان میں حالیہ مہینوں میں مقامی قبائلیوں کی جانب سے فوجی ٹھکانوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں اور حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ مقامی طالبان ہیں اور ان کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ | اسی بارے میں بیت اللہ کا فوجی انخلاء کا مطالبہ07 April, 2006 | پاکستان میرانشاہ:تین مقامات پر بجلی بند06 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||