پانچ سپاہی ہمارے قبضے میں: قبائلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں قبائلیوں کے ایک ترجمان نے پہلی مرتبہ دعوٰی کیا ہے کہ نیم فوجی ملیشیا کے پانچ سپاہی ان کے قبضے میں ہیں۔ رزمک کے علاقے میں معمول کے گشت کے دوران یہ سپاہی گزشتہ ہفتے لاپتہ ہوگئے تھے۔ شمالی وزیرستان سے ٹیلیفون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے قبائلیوں کے ایک ترجمان طارق جمیل نے منگل کو یہ دعوٰی کیا ہے تاہم اس دعوے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ نیم فوجی ملیشیا شوال رائفلز سے تعلق رکھنے والے یہ سپاہی گزشتہ بدھ گشت کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان سپاہیوں میں دو محسود، دو خٹک جبکہ ایک بھٹنی قبیلوں سے تعلق رکھنے والے بتائے جاتے ہیں۔ قبائلیوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سپاہی زندہ ہیں اور ان کے پاس ہیں البتہ ان کی قسمت کا فیصلہ وہ شریعت کے مطابق کریں گے۔ ترجمان نے ان کی رہائی کے لئے کوئی مطالبہ بھی پیش نہیں کیا۔ اس سے قبل بھی وزیرستان میں نیم فوجی ملیشیا کے سپاہی کئی مرتبہ اغوا ہوچکے ہیں جن میں سے کئی کو ہلاک یا پھر رہا کر دیا جاتا تھا۔ اس وجہ سے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار سخت حفاظتی تدابیر اختیار کیئے ہوئے ہیں تاہم اس قسم کے واقعات وقفے وقفے سے رونما ہوتے رہتے ہیں۔ قبائلی عسکریت پسندوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ مقامی قبائلیوں نے مذاکرات کے لیئے ان سے رابطہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ قبائلیوں کی جانب سے گزشتہ دنوں میر علی کے مقام پر ایک جرگے میں مذاکرات کی مشروط پیش کش کی گئی تھی، طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ اس جرگے میں اس اعلان کے بارے میں بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ بیت اللہ محسود کا علحیدہ گروہ ہے اور ان کا علیحدہ۔ شدت پسندوں کے ترجمان کے اس تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میں شمالی وزیرستان میں جاری کشیدگی کا حل مذاکرات کے ذریعے نکلنے کے امکانات کم ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان جرگے کے مطالبات مسترد12 April, 2006 | پاکستان فوجی آپریشن میں ٹرانسمٹر تباہ31 March, 2006 | پاکستان قبائلی صحافت کی نیرنگی30 October, 2003 | پاکستان بنوں کے لوگوں میں غصہ06 September, 2003 | پاکستان کشمیر: ادھر کے صحافی اس طرف 23 November, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||