فوجی آپریشن میں ٹرانسمٹر تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج نے افغان سرحد کے قریب خیبر کے علاقے میں ایک امام مسجد کے ریڈیو ٹرانسمٹر پر مارٹر گولے چلائے ہیں ۔ باڑے سے آنے والی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوۓ ہیں اور ٹرانسمٹر ناکارہ ہوگیا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں دو علماء کے حامیوں کے درمیان لڑائی میں پچیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وفاق کے زیرانتظام خیبر ایجنسی کے مرکز باڑہ میں دو مذہبی رہنماؤں کے حامیوں کے درمیان ہونیوالے جھگڑے کے بعد بدھ کے روز پنچ پیری مسلک کے سربراہ مفتی منیر شاکر کے حامیوں کے خلاف حکومت کی طرف سے ممکنہ آپریشن کی خوف سے ملک دین خیل سے عام لوگوں نے پہلے ہی نقل مکانی شروع کر دی تھی۔ باڑہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سرکاری سکیورٹی فورسز نے مفتی شاکر کے ایف ایم سٹیشن کو توپ کے گولے کا نشانہ بنایا ہے جس سے ایف ایم شٹیشن تباہ اور دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پولٹیکل ایجنٹ نےگورنر کی ہدایت پر خود کو لشکر اسلامی کہنے والے مفتی منیر شاکر کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف آپریشن کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کے بعد علاقے سے نقلِ مکانی شروع ہو گئی۔ پولٹیکل ایجنٹ نے مقامی لوگوں کو بھی مشورہ دیا تھا کہ وہ ’لشکر اسلامی‘ کے مرکز سے ایک کلو میٹر دور رہیں۔ باڑہ میں دونوں گروپوں کے درمیان تصادم میں حکومت کے مطابق تقریباً پچیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بارہ افغانی بھی شامل ہیں جو اہل سنت کے افغان نژاد مقامی سربراہ پیر سیف الرحمان کے پیروکار بتائے جاتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی چوکیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے ایک راکٹ حملہ میر علی میں ہمزونی کے علاقے میں نیم فوجی ملیشیا فرنٹئیر کور کی ایک چوکی پر ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں توپوں اور مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس جھڑپ کے دوران راکٹ اور گولا ایک مقامی شخص اکرم خان کے مکان پر بھی گرا جس سے ایک عورت اور اس کا لڑکا ہلاک جبکہ بچی زخمی ہوئی ہے۔ آس پاس کے مکانات میں بھی کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں باڑہ سے لوگوں کی نقل مکانی29 March, 2006 | پاکستان باڑہ میں فسادات اور ہلاکتیں28 March, 2006 | پاکستان کشیدگی برقرار، بازار بند، 25 ہلاک28 March, 2006 | پاکستان وزیرستان: بچے سمیت دو ہلاک30 March, 2006 | پاکستان پشاور: بازار میں بم، ایک ہلاک28 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||