وزیرستان: بچے سمیت دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی چوکیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کی رات میر علی کے علاقے میں ایک تازہ جھڑپ میں ایک خاتون اور ان کا بچہ ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نامعلوم افراد کی جانب سے ایک راکٹ حملہ میر علی میں ہمزونی کے علاقے میں نیم فوجی ملیشیا فرنٹئیر کور کی ایک چوکی پر ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں توپوں اور مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس جھڑپ کے دوران راکٹ اور گولا ایک مقامی شخص اکرم خان کے مکان پر بھی گرا جس سے ایک عورت اور اس کا لڑکا ہلاک جبکہ بچی زخمی ہوئی ہے۔ آس پاس کے مکانات میں بھی کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دتہ خیل کے علاقے میں بھی ایک جھڑپ ہوئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ادھر جنوبی وزیرستان میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد کئی سرکاری ہائی سکولوں سے کمپیوٹر، پرنٹرز اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئے ہیں۔ تاہم سرکاری ذرائع نے صرف دو سکولوں میں ایسے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ یہ سکول چگملائی اور کوٹ کئی میں واقع ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں تیس کے لگ بھگ سرکاری ہائی سکول ہیں۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں حکومت گزشتہ چار برس سے القاعدہ اور طالبان کی تلاش میں مصروف ہے۔ اس دوران اسے مقامی قبائلیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: بم سےفوجی گاڑی تباہ 20 March, 2006 | پاکستان وزیرستان: ایف ایم سٹیشن تباہ20 March, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: چار اہلکار زخمی25 March, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: چار اہلکار زخمی25 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||