BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 April, 2006, 10:05 GMT 15:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان حملے میں دو افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فوج اور مقامی طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فوج کو پانی مہیا کرنے والے ایک ٹینکر پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ پیر کی صبح شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے تین کلومیٹر دور تھبی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے ایک فوجی چوکی کو پانی مہیا کرنے والے ٹینکر پر گولی چلا دی جس سے اس کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ نجی ٹینکر تھا۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد بھی مقامی قبائلی بتائے جاتے ہیں۔

ادھر اتوار کی رات میران شاہ کے قریب ایک فوجی چوکی پر پھر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

میران شاہ سے مشرق میں میر علی شہر میں پیر کو ایک مرتبہ پھر قبائلی عمائدین کا ایک جرگہ ہوا جس میں فوج کو علاقے سے نکال کر سرحد تک محدود رکھنے کا مطالبہ دہرایا گیا۔

اس جرگے میں مقامی شدت پسندوں کا ایک پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں فوج کے انخلاء اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کے خاتمے تک حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جرگے میں شریک قبائلی مولانا عبدالرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ شدت پسندوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان، فوج یا عوام کے دشمن نہیں اور وہ بھی امن کے خواہاں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد