BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 May, 2006, 13:06 GMT 18:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ: جرگے کا حکم، مکان نذرِ آتش

باجوڑ
گزشتہ دنوں ایک چوکی پر حملے میں تین خاصہ دار ہلاک ہوئے تھے
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں مقامی قبائل نے چارمنگ کے علاقے میں اس قبائلی کے مکان کو آگ لگا کر تباہ کر دیا جہاں سے حکام کو حفاظتی چوکی پر حملہ کرنے والے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی۔

باجوڑ کے صدر مقام خار سے موصول اطلاعات کے مطابق چارمنگ کے مقامی قبائلیوں نے آج ایک جرگے میں ولی محمد نامی شخص کا مکان نذر آتش کرنے
کے علاوہ اسے تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اس علاقے میں گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے خاصہ داروں کی ایک چوکی پر حملے میں تین خاصہ دار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔ حکام کو بعد میں قریبی ہی واقعے ایک مکان سے ایک حملہ آور کی لاش ملی تھی۔

قبائلی عمائدین نے جرگے میں اس مکان کے مالک کو بھی مقامی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر ولی محمد خود تو موجود نہیں تھے البتہ ان کے بھائی نے جرگے کو بتایا کہ یہ لاش چند نامعلوم افراد نے زبردستی ان کے پاس رکھوائی تھی۔

عمائدینِ جرگے نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ وہ علاقے میں حالات خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اور آئندہ اس قسم کے واقعات میں ملوث افراد کو دس لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

اس حملہ آور کی لاش کو حکام نے قبضے میں لے کر خار میں کئی روز تک رکھا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی جس پر اسے دفنا دیا گیا تھا۔

ادھر شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں آج سہ روزہ تبلیغی اجتماع پرامن طریقے سے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس اجتماع میں کافی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس اجتماع کے پرامن انعقاد کو یقنی بنانے کی خاطر مقامی شدت پسندوں نے گیارہ مئی تک یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد