باجوڑ: مشتبہ غیر ملکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے ميں ایک مشکوک غیر ملکی سمیت لیویز فورس کا ایک سپاہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی سہ پہر دوبجے شاہ گئی کے مقام پر اس وقت پیش آیا ہے جب لیویز فورس چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کی تلاشی لے رہی تھی کہ ایک مشکوک شخص نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئےلیویز اہلکاروں پر فائر کھول دیا جس سےلیویز کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ شوکت سلطان کے بقول جوابی فائرنگ میں مشکوک شرپسند بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص غیر ملکی ہے لیکن اس کی قومیت کا سردست معلوم نہیں ہو سکا۔ شوکت سلطان نے مزید بتایا کہ پولٹیکل انتظامیہ نے اس کی لاش قبضے میں لےلی ہے اور بعد میں اس کی مکمل شناخت ممکن ہوسکے گی۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کے مطابق مرنے والا شخص عربی زبان بولتا تھا۔ | اسی بارے میں باجوڑ میں افغانیوں کی گرفتاری06 July, 2005 | پاکستان باجوڑ: ’نشانہ غیر ملکی تھے‘17 January, 2006 | پاکستان باجوڑ :القاعدہ ممبران کی شناخت 18 January, 2006 | پاکستان باجوڑ میں معاوضے دینے کا فیصلہ 19 January, 2006 | پاکستان باجوڑ : خالی قبروں کا معمہ19 January, 2006 | پاکستان بش سے باجوڑ پر بات ہوگی: شوکت22 January, 2006 | پاکستان ’نوٹس باجوڑ سے توجہ ہٹانےکےلیے‘ 27 January, 2006 | پاکستان باجوڑ حملے کے خلاف مظاہرہ27 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||