BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 January, 2006, 14:59 GMT 19:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ میں معاوضے دینے کا فیصلہ

سرحد کے سینر وزیر سراج الحق
سرحد کے سینر وزیر سراج الحق نے بھی آج ڈمہ ڈولا کا دورہ کیا اور مرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی
حکومت پاکستان نے گزشتہ جمعے کو قبائلی علاقے باجوڑ میں امریکی بمباری سے ہلاک ہونے والے اٹھارہ افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ کتنا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں گورنر سرحد خلیل الرحمان کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطح کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے بارے میں جاری ایک سرکاری بیان میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں اور افراد میں یہ معاوضہ تقسیم کیا جائے گا۔ تاہم یہ کتنا ہوگا اور کب تک تقسیم ہوسکے گا اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

افغانستان کے ساتھ سرحد پر واقع باجوڑ کے ڈمہ ڈولا گاؤں میں گزشتہ جمعہ کو امریکی بمباری سے حکام کے مطابق اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے تھے۔

متاثرین قبائلی مسلسل مطالبہ کر رہے تھے کہ حکومت ہلاک ہونے والے قبائلیوں کو رقوم ادا کرے تا کہ ان کے نقصان کی کسی حد تک تلافی ہو سکے اب یہ اعلان واقعے کے ایک ہفتہ گزرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ادھر باجوڑ سے اطلاعات ہیں کہ نیم فوجی ملیشیا فرنٹیر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل طارق مسعود نے جمعرات کو ڈمہ ڈولا کا دورہ کیا اور ہلاک ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ساتھ کمانڈنٹ لیویز مظہر اکبر اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ عبدالقیوم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کسی اعلی سرکاری وفد کی جانب سے یہ اس گاؤں کا پہلا دورہ ہے۔ متاثرین میں خوردنی اشیاء بھی جن میں آٹا، گھی، چینی اور چاول شامل تھے تقسیم کیے گئے۔

سرحد کے سینئر وزیر سراج الحق نے بھی آج ڈمہ ڈولا کا دورہ کیا اور مرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اسی بارے میں
شہزاد تنویر کی میت کی تدفین
27 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد