مصر نے رابطہ نہیں کیا: پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں بم دھماکوں میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بارے میں مصر کی حکومت نے ابھی تک پاکستان کی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نعیم خان نے کہا کہ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے پاس بھی ان پاکستانیوں کے بارے میں تفصیلات نہیں ہیں اور ابھی تک تمام اطلاعات ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکام نے ابھی تک پاکستانی سفارتخانے کو اس بارے میں کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اخباری اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی پانچ جولائی کو مصر آئے تھے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایک مصری اخبار الاخبار نے مصری حکام کی جانب سے ان اطلاعات کی تردید کی خبر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الاخبار نے مصری حکام کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ پاکسانیوں کا مصر میں آنا اور اس بم دھماکے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||