گولہ باری، فائرنگ: کوئٹہ میں مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں نیم فوجی دستوں کی فائرنگ اور گولہ باری کے خلاف کوئٹہ میں بلوچ قوم پرست جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قوم پرست جماعت کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین فوجی آپریشن اور بلوچوں پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس مظاہرے میں زیادہ تر پرچم جمہوری وطن پارٹی کے تھے جن کے لیڈر آغا شاہد بگٹی اور ہمایوں مری اس مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے۔ آغا شاہد بگٹی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور نے بلا اشتعال بھاری اسلحے سے فائرنگ کی ہے اور گولے پھینکے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا بگٹی قبائل کے لوگوں نے سرکاری عمارتوں پر مورچے قائم کیے ہوئے ہیں تو انھوں نے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ ’ایف سی کے حکام بہانے ڈھونڈ رہے ہیں کہ کس طرح بے گناہ اور معصوم شہریوں پر گولے برسائے جائیں۔‘ بلوچ قوم پرست جماعتوں کے علاوہ اپنے آپ کو محکوم کہلوانے والی جماعتوں کا اتحاد پونم، اتحاد برائے بحالی جمہوریت اور عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاجی مہم کا اعلان پہلے سے کر رکھا ہے۔ دو جنوری کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے میں بلوچستان کے پارلیمانی ارکان شرکت کریں گے، جبکہ پانچ جنوری کو بلوچستان اسمبلی اور آٹھ جنوری کو بلوچستان کی تمام ضلعی اسمبلیوں کے سامنے مظاہرے کیے جائیں گے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی میں گولہ باری، 20 زخمی30 December, 2005 | پاکستان نوشکی بم حملہ، تین افراد زخمی29 December, 2005 | پاکستان کوہلو میں وبا پھیلنے کی اطلاع29 December, 2005 | پاکستان بلوچستان:ریلوے پل تباہ، ٹریفک معطل30 December, 2005 | پاکستان پنجگور میں بتیس سال بعد برفباری31 December, 2005 | پاکستان بلوچستان:ریلوے پل تباہ، ٹریفک معطل31 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||