BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 December, 2005, 10:42 GMT 15:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان:ریلوے پل تباہ، ٹریفک معطل

آپریشن
راکٹ فائر کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے
صوبہ بلوچستان کے شہر سبی کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے پل کو دھماکے سے اڑا دیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی میں حالات سخت کشیدہ ہیں۔

سبی ریلوے کے سٹیشن ماسٹر ریاض نے بتایا ہے کہ دھماکہ سبی ہرنائی سیکشن کے پل نمبر ستائیس پر تندوری کے مقام پر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے سے پل کا ڈیڑھ سو فٹ سے زیادہ حصہ تباہ ہو گیا ہے جس کی مرمت میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔ اس دھماکے سے سبی اور ہرنائی کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین معطل ہو گئی ہے۔

ادھر خضدار میں فرنٹیئر کور کے دو جوانوں کی ہلاکت کے بعد سے ڈیرہ بگٹی میں حالات کشیدہ ہیں اور فرنٹیئر کور کے اہلکار اور بگٹی قبائل کے لوگ آمنے سامنے مورچہ بند ہیں۔

ایک مقامی پولیس افسر رحمت اللہ ساسولی کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بگتی قبائل اور فرنٹیئر کور کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں ایک قبائلی ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں جبکہ بگتی قبیلے کا کہنا ہے کم از کم بیس لوگ زخمی ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ قبائل کے لوگوں نے سرکاری عمارتوں پر مورچے قائم کر رکھے ہیں جنہیں خالی کرانا ضروری ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے سے مقامی لوگ شہر چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں اور بازار اور دکانیں بند ہیں۔

اسی بارے میں
کوہلو: اے آر ڈی احتجاج کرے گی
23 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد