بلوچستان:ریلوے پل تباہ، ٹریفک معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر سبی کے قریب نا معلوم افراد نے ریلوے پل کو دھماکے سے اڑا دیا ہے لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ادھر ڈیرہ بگٹی میں حالات کشیدہ بتائے گئے ہیں۔ سبی ریلوے کے سٹیشن ماسٹر ریاض نے بتایا ہے کہ دھماکہ سبی ہرنائی سیکشن کے پل نمبر ستائیس پر تندوری کے مقام پر ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دھماکے سے پل کا ڈیڑھ سو فٹ سے زیادہ حصہ تباہ ہو گیا ہے جس کی مرمت میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔ اس دھماکے سے سبی اور ہرنائی کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین معطل ہو گئی ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی سے حالات کشیدہ بتائے گئے ہیں جہاں فرنٹیئر کور کے اہلکار اور بگٹی قبائل کے لوگ آمنے سامنے مورچہ بند ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ قبائل کے لوگوں نے سرکاری عمارتوں پر مورچے قائم کر رکھے ہیں جنہیں خالی کرانا ضروری ہے۔ علاقے سے مقامی لوگ شہر چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں۔ بازار اور دکانیں بند ہیں۔ | اسی بارے میں کوہلو: ’جھڑپوں کا سلسلہ جاری‘22 December, 2005 | پاکستان کوہلو: اے آر ڈی احتجاج کرے گی23 December, 2005 | پاکستان ’کوہلو :سو سے زیادہ ہلاک ہوچکے ‘24 December, 2005 | پاکستان ’ کوہلو:6 کیمپ تباہ، 7 ابھی باقی ‘24 December, 2005 | پاکستان فوجی کارروائی، وفد کوہلو روانہ26 December, 2005 | پاکستان عاصمہ: کوہلو میں جھگڑا سڑک کاہے27 December, 2005 | پاکستان کوہلواور کالاباغ، بلوچستان میں ہڑتال27 December, 2005 | پاکستان کوہلو میں وبا پھیلنے کی اطلاع29 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||