ڈیرہ آئی خان میں خود کش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی سہ پہر ایک خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔ ڈیرہ پولیس کے ضلعی افسر عبدالرشید نے بتایا ہے کہ حملہ آور اٹھارہ انیس برس کا سمارٹ نوجوان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس سے چادر ہٹانے کے لیے کہا تو اس نے دھماکہ کر دیا۔ ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل کا نام عبدالحلیم بتایا گیا ہے۔ یہ حملہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لیاقت پارک کے قریب ہوا ہے جہاں پولیس اہلکار عزاداری میں شرکت کے لیے آنے والے لوگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ پولیس نے محرم کے سلسلے میں شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندی کر رکھی تھی اور اندرون شہر داخل ہونے والوں کی تلاشی لی جا رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ خود کش حملہ آور نے تلاشی دینے سے انکار کیا تھا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
اس واقعے میں حملہ آور کے علاوہ ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ نصیر نامی ایک زخمی شہری ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ دیگر چھ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں صوبہ سرحد میں ہونے والا یہ دوسرا خود کش حملہ ہے۔ پہلے حملے میں دو اعلی پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں ’بیرونی ہاتھ یقینی طور پر ملوث ہے‘27 January, 2007 | پاکستان پاکستان: سکیورٹی انتظامات سخت28 January, 2007 | پاکستان ’پشاور حملہ آور کا سراغ نہیں ملا‘29 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||