ٹانک: تین پولیس اہلکار اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی رات تین پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے۔ ٹانک میں ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ پولیس محمد خان نے اغواء کی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی واضح نہیں کہ یہ کس کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ اغواء کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق فرنٹئیر ریزرو پولیس سے تھا۔ ان کے نام بہادر خان، رحمت خان اور فضل شاہ بتائے جاتے ہیں۔ یہ تینوں کانسٹیبل تھے۔ تین روز قبل ٹانک میں ہی نامعلوم افراد کی جانب سے نصب بارودی سرنگ سے پولیس کی ایک گاڑی کے ٹکرانے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اغواء کی واردات کوٹ اعظم کے مقام پر قائم ایک چوکی پر پیش آئی۔ کسی نے ابھی اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ٹانک شہر قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے ساتھ سرحد پر واقع آخری بندوبستی علاقہ ہے۔ جنوبی وزیرستان کا یہ اہم انتظامی مرکز ہے۔ یہاں ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سمیت کئی اہلکاروں کے دفاتر واقع ہیں۔ |
اسی بارے میں جرائم میں اضافہ اور نیا پولیس نظام19 December, 2006 | پاکستان پولیس آرڈر: چار سال، 118 ترامیم21 December, 2006 | پاکستان پنجاب میں پولیس پر ایک اور حملہ08 January, 2007 | پاکستان پولیس پر فائرنگ، تین اہلکار ہلاک22 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||