پولیس پر فائرنگ، تین اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بدھ اور جمعرات کی درمیان رات بنوں میں پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تین پولیس اہکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ نقاب پوش ان کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ بنوں اور میران شاہ روڈ پر باران پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس کا چار اہلکار گشت پر تھے۔ باران پل کے قریب پولیس کی گاڑی میں سوار ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں سے درخواست کی کہ وہ نماز ادا کرنا چاہتا ہے لہذا کچھ دیر کے لیئے گاڑی روکی جائے۔ جیسے ہی ایک پولیس اہلکار گاڑی سے اتر کر سڑک کے کنارے نماز ادا کرنے کے لیئے گیا، لگ بھگ بارہ مسلح افراد نے جو وہاں گھات لگائے بیٹھے تھے گاڑی میں بیٹھے ہوئے باقی پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے تینوں اہلکاروں کو ہلاک کر دیا اور بعد میں ان کی لاشیں گاڑی سے باہر پھینک کر پولیس کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔ بنوں کے ایس ایس پی محمد اقبال نے بتایا کہ علاقے کی پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے اور جگہ جگہ ناکے لگا دیئے ہیں اگرچہ جمعرات کی صبح تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا تھا اور نہ پولیس کی گشتی گاڑی بازیاب ہو سکی تھی۔ | اسی بارے میں راولپنڈی میں دو پولیس اہلکار ہلاک10 July, 2004 | پاکستان گرینیڈ حملے میں 2 سپاہی زخمی18 March, 2006 | پاکستان علی پور پولیس مقابلہ، پانچ ہلاک02 May, 2006 | پاکستان کراچی، تین پولیس اہلکار گرفتار21 March, 2006 | پاکستان ایس پی کے قاتل ’قتل‘07 November, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||