BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 January, 2007, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب میں پولیس پر ایک اور حملہ

پولیس
لاہور کے علاوہ سرحد اور بلوچستان میں بھی پولیس افسروں پر حملے ہوچکے ہیں
پاکستانی پنجاب میں پولیس کے ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اسے راہزنی کی ایک واردات قرار دے کر نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اتوار کی رات لبرٹی مارکیٹ میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور سے نکل کر اپنی کار کی جانب جارہے تھے جب مبینہ طور پر دو موٹرسائیکل سواروں نے ان سے ان کا بٹوہ اور موبائل فون چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک ملزم نے ان کی پشت پر فائر کیا۔

سٹریٹ کرائم
 لاہور میں گزشتہ مہینوں کے دوران ایسے چند واقعات ہوچکے ہیں جن کا نشانہ پولیس افسر بنے اور انہیں سٹریٹ کرائم یا ڈکیتی چوری قرار دیا گیا
زخمی ڈی آئی جی تصدق حسین ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ تصدق حسین کچھ عرصہ پہلے لاہور کے شعبہ سٹریٹ کرائم میں تعینات تھے تاہم ان دنوں سٹاف کالج میں ایک تربیتی کورس کر رہے ہیں۔

مقامی پولیس نے اسے سٹریٹ کرائم کا واقعہ قرار دیا ہے۔ پولیس کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ایک دو برس میں کراچی اور لاہور میں سٹریٹ کرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں گزشتہ مہینوں کے دوران ایسے چند واقعات ہوچکے ہیں جن کا نشانہ پولیس افسر بنے اور انہیں سٹریٹ کرائم یا ڈکیتی چوری قرار دیا گیا۔

گلبرگ میں ایک زیر تربیت اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کو گولی ماری گئی اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن سے ان کی گاڑی چھینی گئی۔

اس کے علاوہ قصور میں تعینات ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے گھر پر لاہور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

لاہور کے ایڈیشنل آئی جی پولیس خواجہ خالد فاروق کی ہمشیرہ کے گھر نقب زنی کی واردات ہوچکی ہے۔

لاہور کے علاوہ سرحد اور بلوچستان میں بھی پولیس افسروں پر حملے ہوچکے ہیں گذشتہ مہینے ڈی آئی جی بنوں عابد علی اور ان کے گن مین کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ ان کی ہلاکت سے چند دن پہلے بنوں میں ہی ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا جسے ڈی آئی جی عابد علی نے ایک خود کش حملہ قرار دیا تھا۔

اسی بارے میں
ڈی آئی جی بنوں سپردِ خاک
19 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد