BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 August, 2006, 21:49 GMT 02:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایس پی سمیت 5 افسران گرفتار

پولیس نے پانچ دن بعد لاش ورثاء کے حوالے کی (فائل فوٹو)
ایک مزدورکو جعلی مقابلے میں ہلاک کرنے کے الزام میں ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے لئے بنائی گئی لیاری ٹاسک فورس کے سربراہ چودھری محمد اسلم، ایس ایچ او بغدادی ناصر الحسن، سب انسپکٹر میر فروش، سب انسپکٹر آصف جمیل قریشی اور اے ایس آئی عبدالغنی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کھیت مزدور کو ڈاکو قرار دے کرہلاک کردیا تھا۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں عدالت کے حکم پرعمل میں آئی ہیں اورآئندہ کارروائی بھی قانون کے مطابق کی جائیگی۔

گزشتہ ماہ کھیت مزدور رسول بخش بروہی کی پولیس تحویل میں ہلاکت کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

لیاری ٹاسک فورس کے سربراہ ایس پی چودھری محمد اسلم نے بارہ جولائی کو کراچی میں قتل اوراغوا سمیت کئی وارداتوں میں ملوث ڈاکو معشوق بروہی کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس کی گرفتاری پر حکومت کی جانب سے چھ لاکھ رپے انعام مقرر تھا۔

اخبارات میں ہلاک ہونے والے کی تصویر شائع ہونے کے بعد حیدرآباد کے قریب کوٹری میں رہائش پذیر اس کے والدین نے پولیس دعویٰ کو مسترد کیا اور اس کی شناخت رسول بخش بروہی کے طور پرکی جو کراچی کے نواحی علاقے حب میں کھیت مزدور تھا۔

بعد میں پولیس کی ایک اعلی سطح کی ٹیم نے واقعے کی تحقیقات کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

مقامی اخبارات کے مطابق چودھری محمد اسلم نے رسول بخش بروہی کے لواحقین کے پاس قرآن شریف اور معززین کے ہمراہ پہنچ کر معافی طلب کی۔ لواحقین نے انہیں یہ کہہ کر لوٹا دیا اس قتل کا فیصلہ بروہی قبیلے کے سردار کرینگے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد