پولیس: ملزم بہنوں سے جنسی زیادتی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مقامی عدالت نے چار پولیس اہلکاروں کے خلاف دو سگی بہنوں کی آبرو ریزی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سترہ اور اٹھارہ سال کی یہ دوبہنیں پانچ مہینے سے پولیس کی حراست میں ہیں اور پولیس نے ان پر ڈکیتی کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ عابد حسین قریشی نے مقدمہ درج کرنے کا حکم متاثرہ لڑکیوں کے والد محمد بشیر کی طرف سے دائر کردہ ایک درخواست پر جاری کیا ہے۔ سٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی عابد حسین قریشی نے کہا ہے کہ مقامی تھانےکے انچارج انسپکٹر، سب انسپکٹر اور دو پولیس کانسٹیبلوں نے ان کی بیٹیوں سے تھانے کے اندر اس وقت مبینہ اجتماعی زیادتی کی جب وہ پولیس کی حراست میں تھیں۔ ان دونوں لڑکیوں کو پولیس نے بارہ فروری کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد ان کے بھائیوں سمیت گرفتار کیا تھا اور ان پر ڈکیتی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا بعد میں عدالت سے ان کی ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں جیل بھجوا دیا۔ متاثرہ بہنوں کے والد نے کہنا ہے کہ گرفتاری کے دو روز بعد ہی تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں ان کی آبرو ریزی کی گئی تھی لیکن وہ پولیس کے خوف سے خاموش رہیں اور ایک بار انہوں نے طبی معائنہ کرانے سے بھی انکار کیا تاہم جب انہیں عدالتی تحویل میں جیل بھجوا دیا گیا تو ان کے والد کی استدعا پر سول ہسپتال گوجرانوالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کی ابتدائی رپورٹ میں دونوں بہنوں کی آبرو ریزی کی تصدیق کی گئی ہے۔ عدالت نے اجتماعی آبروریزی کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قانون کے مطابق پاکستان میں اجتماعی آبروریزی کی سزاموت ہے۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی متاثرہ لڑکیاں پہلے سے جیل میں ہیں۔ | اسی بارے میں پولیس پر جنسی زیادتی کا مقدمہ06 September, 2005 | پاکستان پولیس کی مبینہ زیادتی پر تحقیقات30 August, 2005 | پاکستان اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ06 July, 2005 | پاکستان لیڈی ڈاکٹر سے دو بار زیادتی ہوئی 09 March, 2005 | پاکستان ’جنسی زیادتی فوجیوں نے کی‘12 January, 2005 | پاکستان جنسی زیادتی کے3 مجرموں کو پھانسی23 December, 2004 | پاکستان گوجرہ: زیادتی کی وارداتوں پر ہڑتال08 December, 2004 | پاکستان طالبہ سے جنسی زیادتی پرانکوائری21 February, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||