BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 December, 2004, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنسی زیادتی کے3 مجرموں کو پھانسی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے بھی ملزمان کی اپیل خارج کر دی تھی
پنجاب کے شہر بہاولپور کی سنٹرل جیل میں جمعرات کی صُبح اجتماعی جنسی زیادتی کے تین مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔

پھانسی پانے والے افراد محمد اسلم ، صابر علی اور پرویز کو بہاولپور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بختیار احمد سیال نے جنوری انیس سو نِنانوے میں زنا بالجبر کا جُرم ثابت ہونے پر موت کی سزا دی تھی ۔

ملزموں نے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ اور سُپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیلیں دائر کیں جو سماعت کے بعد خارج کر دی گئیں ۔اعلیٰ عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں ملزموں کو خصوصی عدالت کی طرف سے دی جانے والی سزائے موت برقرار رکھی ۔

آخری تدبیر کے طور پر تینوں ملزمان نے صدرِ پاکستان سے رحم کی اپیل کی جو کہ مسترد کر دی گئی ۔

تینوں ملزمان اور اُن کے ایک اور ساتھی وسیم پر الزام تھا کہ انُہوں نے رحیم یار خان ضلِع کے گاؤں تھلی ماتماں میں ایک شادی شدہ خاتون تسلیم مائی کو اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔

عدالت نے ملزم وسیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوۓ بری کر دیا تھا ۔بہاولپور میں ایک ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اِس سے قبل اِسی سال تیس نومبر کو بہاولپور کی سنٹرل جیل ہی میں محمد عقیل اور محمد ناظم نامی مجرمان کو پھانسی دی گئی تھی ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد