زنا بالجبر:دو مجرموں کو پھانسی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی پنجاب کے شہر بہاولپور کی نیو سنٹرل جیل میں منگل کی صبح اِجتماعی زیادتی کے دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ پھانسی پانے والے محمد عقیل اور محمد ناظم کو خصوصی عدالت کے جج بختیار احمد سیاّل نے تھانہ اوچ شریف میں درج ہونے والے زنا بالجبر کے ایک مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں خیرپور ڈاہ کی رہائشی مائی اکیس دسمبر اُنیس سو ستانوے کی شام بہاولپور میں بیاہی اپنی بیٹی شمیم کو لے کر اپنے گاؤں کے لیے ایک مسافر ویگن میں بیٹھی ۔ لیکن ویگن خانقاہ شریف کے قریب خراب ہوگئی۔ کُندن اور شمیم بعد میں احمد پور شرقیہ جانے والی ایک دوسری ویگن میں سوار گئیں۔ احمد پور شرقیہ پہنچنے پر ویگن میں سوار باقی مسافر نیچے اُتر گۓ جب کہ ویگن ڈرائیور عاشق اور کنڈکٹر ناظم نےکنُدن اور شمیم کو یہ کہہ کر اُترنے نہ دیا کہ وہ بھی خیر پور ڈاہ جارہے ہیں ۔ تا ہم راستے میں حامد پور کے قریب عاشق اور ناظم نے دونوں خواتین کو اپنے دو ساتھیوں عقیل اور بشیر کی مدد سے بے قابوکر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ اوچ شریف نے کندن مائی کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا ۔ خصوصی عدالت نے ملزموں عقیل اور ناظم کو شواہد کی روشنی میں مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||