زیادتی کی شکار لڑکی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں موضع کالے وال، احمد نگر میں چھ نوجوانوں نے ایک سولہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔ مرنے سے قبل مقتولہ نے ملزموں کی نشاندہی کر دی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ہلاک ہونے والی سولہ سالہ گلفام بی بی صبح سویرے گھر کا کوڑا پھینکنے گئی لیکن پھر واپس نہ لوٹی۔ اس کا محنت کش والد شبیر حسین اسے تلاش کرتا رہا۔ شام کو اسے کسی نے بتایا کہ انہوں نے گاؤں کے چند نوجوانوں کو ایک لڑکی کو ایک حویلی میں لے جاتے دیکھا تھا۔ اس کا والد حویلی پہنچا تو گلفام بی بی ایک چارپائی پر نیم بے ہوشی کے عالم میں پڑی تھی اور اس کی حالت ابتر تھی۔ لڑکی کے والد کو اس کے علاج کے لیے گاؤں میں کوئی ڈاکٹر نہیں ملاوہ اسے شہر لے جانا چاہتا تھا لیکن جلد انتظام نہ ہو سکا اور وہ دم توڑ گئی۔ تھانہ احمد نگر کے ڈیوٹی افسر عبدالرحمان نے بتایا کہ اس لڑکی نے مرنے سے قبل اپنے والد اور دیگر لوگوں کو بتادیا تھا کہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔ اس نے ملزموں کے ناموں کے بارے میں بھی بتا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق چار ملزمان عمران ولد تاج، عمران ولد عبدالحکیم، تنویر اور توقیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر دوملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گلفام بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||