BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 December, 2004, 16:22 GMT 21:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوجرہ: زیادتی کی وارداتوں پر ہڑتال

فائل فوٹو
پنجاب کے شہر گوجرہ میں سکول کی کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سلسلہ وار واقعات کے خلاف ہڑتال ہوئی ہے۔

شہر کے تعلیمی ادارے ، بازار اور کاروباری مراکز بند رہے اور شہرکے مرکز میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ہڑتال میں رکشہ ڈرائیور یونین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی ناظم کی جانب سے پولیس کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

گوجرہ شہر میں ڈھائی ماہ کے دوران اب تک چار بچیوں کو جنسی زیادتی کا
نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی تمام بچیوں کی عمریں پانچ سے سات سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق ان تمام بچیوں کو سکول سے واپسی پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بے ہوشی کے عالم میں ان کے گھروں کے نزدیک پھینک دیا گیا۔

پہلا واقعہ اکتوبر میں پیش آیا تھا اور کچھ عرصے بعد اسی نوعیت کی ایک دوسری واردات کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا لیکن اس کے بعد بھی مزید دو بچیوں کو اسی انداز میں اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ زیادتی کی آخری واردات تیس نومبر کو ہوئی تھی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے اور جھوٹے دعوے کر کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

ان پےدر پے وارداتوں کے بعد شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ایک مقامی اخبار کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان واقعات کا نشانہ بننے والی تمام کم سن لڑکیاں چونکہ سکول کی طالبات تھیں اس لیےخاص طور پر طالبات اور ان کے والدین کو زیادہ پریشانی کا سامنا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی پولیس افسر سعد اختر بھروانہ نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس نے جس ملزم کو گرفتار کیا وہ زیادتی کے بعد ایک بچی کو چھوڑنے کے لیے اس کے محلے آیا تھا لیکن اس کے بعد ہونے والے مزید دو واقعات سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس میں ایک سے زائد افراد ملوث ہیں۔

مقامی تھانے نے ایک مبینہ ملزم کی شکل کا خاکہ بھی جاری کر دیا ہے لیکن پولیس تاحال اصل ملزم تک پہچنے میں ناکام ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد