جنسی زیادتی کے بعد بچی قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نارنگ منڈی کے ایک گاؤں میں نو سالہ بچی کو اغوا اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس محرر تھانہ نارنگ منڈی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز نواحی مراد پور گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس نے لڑکی طیبہ اختر کے والد غلام عباس کی شکایت تین ملزموں کے خلاف لڑکی سے جنسی زیادتی اور اس کے قتل کا مقدمہ (ایف آئی آر دو سو ترپن) درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ لڑکی صبح گیارہ بجے گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہوگئی۔ تلاش کے بعد والدین کو لڑکی کی لاش تین بجے سہ پہر ایک مکان کے پاس سے خالی جگہ سے ملی۔ والدین نے گاؤں کے ہی رہنے والے تین افراد اسد، شہر یار اور عباس کو اس میں ملزم نامزد کیا ہے جنھیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزموں کا تعلق گاؤں کے باثر گھرانے سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسی مکان میں رہتے ہیں جس کے قریب سے لڑکی لاش ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز کے بعد لڑکی کے طبی معائنہ کی رپورٹ آۓ گی جس سے پتہ چلے گا کہ اس سے جنسی زیادتی کا الزام درست ہے یا نہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||