BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تھانے میں لڑکی کی آبرویزی

پولیس اسٹیشن کے باہر ہیڈ پمپ
پولیس اسٹیشن کے باہر ہیڈ پمپ
حیدرآباد کے قریب پولیس چوکی کے انچارج کو ایک چودہ سالہ لڑکی کو اغوا کرکے پولیس چوکی میں بے آبرو کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چودہ سالہ نورجہان کے والد ہاشم لاشاری نےکھیبرانی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ وہ بدین کے رہائشی ہیں- اور مزدوری کرنے کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں-

ان کی بیٹی اپنی بہنوں کے ہمراہ دوپہر بارہ بجے پولیس پوسٹ کے قریب واقع نلکے سے پانی بھرنے گیئں تو پولیس حوالدار غوث بخش چانڈیو نے نورجہان کو زبردستی پولیس پوسٹ کی طرف لے گیا- جہاں اس کو بے آبرو کردیا-

پولیس نے حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے-

نورجہان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی بہنوں کے ہمراہ نلکے سے پانی بھر رہی تھیں کہ پولیس حوالدار نے اسے زبردستی اٹھا کر پولیس چوکی کے اندر لےگیا جہاں اس نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا-

نورجہان نے بتایا کہ اس کے شور مچانے کے باوجود کوئی بھی شخص اس کی مدد کو نہیں آیا- نورجہان نے کہا کہ پولیس حوالدار اسے گذشتہ چند روز سے تنگ کر رہا تھا-

ملزم عوث بخش کو گرفتار کرلیا گیا ہے- اس کا کہنا ہے کہ اس پر من گھڑت الزام عائد کیا جا رہا ہے- میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا ہے-

جمع کے روز نورجہان کا سول اسپتال حیدرآباد طبی معائنہ کرایا گیا- ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ میں لڑکی پر جنسی زیادتی کی تصدیق کی ہے-

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد