BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 October, 2004, 23:17 GMT 04:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لودھراں: تین کمسن بہنیں قتل

گاؤں
لڑکیوں کی لاشیں کھیتوں سے ملیں
پنجاب کے شہر لودھراں میں تین کمسن بہنوں کو گلاگھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

ان کی لاشیں ایک کھیت سے برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار کر لیا ہے جس نے مبینہ طور پرایک بچی سے زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ملتان سے ستر کلومیٹر دور واقع شہر لودھراں کے نواحی علاقے جلہھ آرائیاں کے ایک سبزی فروش اعظم کی تینوں بچیاں جمعہ کے روز سکول سے واپسی پر گھر نہیں پہنچیں اور کل ان کی لاشیں ایک کھیت سے ملیں۔

لاشین ملنے کے چند ہی گھنٹے بعد ان کے ایک ہمسائے تجمل حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کے روبرو اقرار جرم کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکیو ں کے انتظار میں سڑک کے کنارے کھڑا ہوگیا تھا اور اس نے ان تینوں کو پکڑ کر ایک سے زیادتی کی تو باقی دو نے شور مچا دیا۔

اس نے پہلے زیادتی کا نشانہ بننے والی بڑی لڑکی کے پیٹ میں گھاس کاٹنے والی درانتی کا وار کر کے اسے قتل کیا اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے باقی دو کا بھی گلا گھونٹ دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس ورادات میں ایک سے زائد افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔

لودھراں کے ضلعی پولیس افسر چودھری محمد زمان نے بتایا کہ لڑکی کے والد نے تین ماہ پہلے بھی ملزم کو اپنی بیٹیوں سے چھیڑ خوانی اور نازیبا حرکات سے منع کیا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد