9 سال سے مطلوب، ہفتے میں گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شہر میں اغوا برائے تاوان اور قتل کی ایک درجن سے زیادہ وارداتوں میں ملوث ایک اشتہاری ملزم کو اس کے تیرہ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم اسلم بسا 9 سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔ تاہم وہ اس وقت زیادہ نمایاں ہوا جب سات دن پہلے اکیس دسمبر کو سپریم کورٹ نے اس کی عدم گرفتاری پر از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کو اس کو دو ہفتوں میں گرفتار کرنے کاحکم دیا تھا۔ لاہور سٹی پولیس چیف خواجہ خالد فاروق نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پولیس نے اشتہاری ملزم اسلم بسا کو لاہور میں چائنا سکیم گجر پورہ کے گنجان رہائشی علاقہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلم بسا اور اس کے ساتھی کرائے کے ایک مکان میں قربانی کے جانوروں کے تاجروں کے بھیس میں رہائش پذیر تھے۔ انہو ں نے کہا کہ اشتہاری ملزم کی تحویل سے تقریباً پونے دو لاکھ روپے نقدی کے علاوہ ایک لائٹ مشین گن، تین رائفلیں، ایک ریپیٹر، آٹھ پستول اور درجنوں گولیاں اور میگزین بھی برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلم بسا کے خلاف اٹھارہ مقدمے درج ہیں جبکہ اس نے ابتدائی تفتیش میں ڈیڑھ سو سے زیادہ جرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کی چھاپہ مارنے والی ٹیم کے ایک رکن انسپکٹر فیاض نے بتایا کہ اسلم بسرا کے مخبروں کا ایک جال تھا اور وہ پہلے سے پولیس کی کارروائی کا علم ہوجانے کی وجہ سے پکڑا نہیں جاتا تھا اس لیے اس چھاپے سے پہلے چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی کے کسی ماتحت اہلکار کو یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ وہ کہاں جارہے ہیں۔ انسپکٹر راشد امین بٹ نے کہا کہ چونکہ یہ چھاپہ ایک گنجان رہائشی علاقے میں مارا گیا تھا اس لیے اس میں ماہر کمانڈو پولیس اہلکاروں کو استعمال کیا گیا۔ حکومت نے اسلم بسا کو گرفتار کروانے والے کے لیے دس لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہوا تھا۔ | اسی بارے میں سیالکوٹ کیس:دو قصوروار، 23 بری23 December, 2006 | پاکستان گنجےپن کا علاج، پکڑے گئے11 February, 2006 | پاکستان امن وامان: حکومت کی نئی پالیسی20 December, 2005 | پاکستان انسانی سمگلنگ کے خلاف نئے اقدامات02 August, 2005 | پاکستان لاہور سے چھ مبینہ دہشت گرد گرفتار20 December, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||